ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے روس کی جانب سے ایران کیساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ہمارے ساتھ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی کا معاہدہ توڑ کر ہمیں امریکا ”شیطان “ کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے ،ایرانی صدر نے ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے روس کو خبردار کیا کہ ہم میزائلوں کی فراہمی کیلئے قیمت ادا کرچکے ہیں جبکہ ماسکو نے ہمیں ہمارے دشمن” امریکا شیطان “کے ہاتھو ں فروخت کردیا ہے ،ایرانی صدر نے عوام کی گنگ گوش تالیوں کی گونج میں کہا کہ اگرروس نے میزائل فراہمی کا معاہدہ توڑا تو ایرانی قوم نہ صرف ماسکو سے اصل قیمت وصول کریگی بلکہ جرمانہ بھی وصول کیا جائیگا،صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ روس سمیت کچھ عالمی طاقتیں امریکی اثر کے تحت ایران کے ساتھ معاہدات ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایران کو کمزور کیا جا سکے جبکہ ایسا ممکن نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110